لاہور،13 جون (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت غریب اور مزدور افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے تعمیراتی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار  وزیر اعظم عمران خان نے  ہفتہ کو  یہاں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد میں رقوم کی منتقلی کے لیے قائم شدہ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا،وزیرِ اعظم نے ضرورت مند افراد میں کیش کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی،وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کوویڈ فنڈ سے تقریبا تیرہ لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے سنٹر پر موجود افراد سے بھی بات چیت کی اور ان سے روزگار کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت تعمیراتی شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مزدور اور غریب افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔

 

وی  این ایس،اسلام آباد