بورے والا،12 جون (اے پی پی): نواحی اڈا مانا موڑ عارف والا روڈ پر تیز رفتار مزدا منی ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ2 بچے   شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جانبحق افراد کی نعشوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 13 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، دونوں زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

وی این ایس بورے والا