پشاور، 16 جون(اے پی پی): این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے آج چیف سیکرٹری. سیکرٹری ہیلتھ اور منسٹر ہیلتھ کے ہمراہ ایچ ایم سی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کےلیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا .

اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے کووڈ کے تمام انتظامات کی مکمل بریفنگ پیش کی جس پر چیرمین این ڈی ایم اے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں پر مریضوں کا بے تحاشہ رش ہے، اسلئے ہم ہر ممکن اپ لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھیں گے.

انھوں نے ہسپتالوں کو مزید وینٹی  لیٹر. آکسیجن اور بیڈز کی تعداد بڑھانے کی یقین دہائی کرائی اور ہسپتال کے انتظامی امور کو سراہا۔

 

وی این ایس پشاور