23.6 C
Islamabad
Sunday, June 22, 2025
ہومkashmirآئی آر ایس کے زیر اہتمام "آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان:...

آئی آر ایس کے زیر اہتمام “آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان: ایک دوسرے سے جڑی تقدیر اور مشترکہ چیلنجز” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) نے یوتھ فورم فار کشمیر کے تعاون سے “آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان: ایک دوسرے سے جڑی تقدیر اور مشترکہ چیلنجز” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔اس اہم ورکشاپ میں آزاد جموں و کشمیر کے طلباء نے شرکت کی جن میں کوٹلی یونیورسٹی، راولاکوٹ اور پونچھ یونیورسٹی کے نمائندگان بھی شامل تھے۔ورکشاپ کا مقصد آزاد کشمیر کی نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ تین مخصوص سیشنوں کے دوران شرکاء نے جموں و کشمیر کی تاریخ سے لے کر موجودہ جغرافیائی سیاسی عالمی نظام کی پیچیدگیوں تک مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ان مباحثوں کا مقصد نوجوانوں کو اہم مسائل کی گہری تفہیم سے آراستہ کرنا تھا جو خطے کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔افتتاحی سیشن کے دوران سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریت کے تحفظ اور جموں و کشمیر کے عوام کی شناخت کے لئے کھڑا رہا ہے اور یہ ورکشاپ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے ورثے سے ان کے تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے مکالمے کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حق خودارادیت کے لئے معصوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے جدید ترین تکنیکی ٹولز کا استعمال کریں۔ مشعال حسین ملک نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں جو دہائیوں سے بھارتی قبضے میں مصائب کا شکار ہیں۔یہ ورکشاپ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کی حمایت کے لئے پاکستان کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ مشترکہ ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو تقویت دیتی ہے جس نے دونوں کو متحد کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular