37.7 C
Islamabad
Thursday, June 19, 2025
ہومVideosGeneral Videosگورنر خیبر پختونخوا کرونا وائرس، پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کے پیٹرن...

گورنر خیبر پختونخوا کرونا وائرس، پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کے پیٹرن آف چیف مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 15جون(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے پیر  کو  گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا کو کرونا وائرس اور پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا پیٹرن آف چیف مقرر کر دیا۔

ملاقات کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم نے گورنر کو کرونا وائرس اور کرونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم سے متعلق معلومات فراہم کیں، جس پر گورنر نے کرونا وائرس اور بالخصوص پلازمہ عطیہ کرنے سے متعلق مہم کے آغاز پر انصاف ڈاکٹرز فورم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے انصاف ڈاکٹرز فورم کو پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم کو مکمل سپورٹ کرنیکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کیخلاف جدوجہد میں طبی شعبہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، اس لیے  اس  فورم کی کرونا وائرس اور پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم کو درپیش مسائل حل کئے جائیں  گے کیونکہ کرونا سے صحت یاب افراد کا پلازمہ کرونا مریضوں کے علاج کیلئے انتہائی مفید ثابت ہورہا ہے۔

وی این ایس ، پشاور

 

RELATED ARTICLES

Most Popular