38.1 C
Islamabad
Friday, June 20, 2025
ہومVideosGeneral Videosلاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور، 15جون (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2020-21 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور کی گئی اور مالیاتی بل 2020 کی بھی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2019-20 کی منظوری دی گئی اور مالی سال 2019-20 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کو کسی دوسرے منصوبے یا شہر کیلئے استعمال کرنے پر پابندی برقرار رکھی گئی۔ کابینہ نے نئے مالی سال میں بھی جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کورنگ فینسنگ کرنے کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے مالی سال کا بجٹ مرتب کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث جس غیر معمولی حالات سے گزررہے ہیں اس تناظر میں یہ انتہائی متوازن اورعوام دوست بجٹ ہے۔ بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔

وی این ایس ،لاہور

RELATED ARTICLES

Most Popular