|
پاکستان اور بھارت نے سفارتی رسائی کے معاہدے کو حتمی شکل |
|
|
|
پاکستان اور بھارت نے سفارتی رسائی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی‘ (آج) دستخط ہونگے‘ خارجہ سیکرٹریوں کے اجلاس میں پاکستان نے 15 تجاویز پیش کیں‘ دونوں ملک سیاچن اور سرکریک کے حل کے قریب ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی شناخت کے بعد ان کی فوری رہائی میں مدد دینے کے لئے سفارتی رسائی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے‘ اس معاہدے پر (آج) بدھ کو دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ کی ملاقات کے بعد دستخط کئے جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کے بعد بتایا کہ دونوں ممالک سیاچن اور سرکریک کے بارے میں بھی معاہدوں کے انتہائی قریب ہیں جو اس وقت حتمی مرحلے میں ہیں۔ |
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مصر کے سپیکر ڈاکٹر احمد |
|
|
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مصر کے سپیکر ڈاکٹر احمد فتحی کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال قاہرہ ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مصر کی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر احمد فتحی نے منگل کو یہاں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ زراعت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے |
|
|
آصف علی زرداری سے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی کی مل |
|
|
|
آصف علی زرداری سے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی کی ملاقات پاک بھارت جامع مذاکراتی عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، بھارتی وزیر خارجہ کا بے نظیر بھٹو کو شاندار خراج عقیدت اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے منگل کو یہاں زرداری ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی سیکرٹری خارجہ شیوشنکر مینن، بھارتی ہائی کمشنر سیتابراتا پال، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر محمد علی درانی، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، رکن قومی اسمبلی مہرین انور راجہ، فرح ناز اصفہانی اور بریگیڈیئر امان بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق گھنٹہ بھر جاری رہنے والی ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات جاری رکھنے اور اعتماد سازی کے اقدامات پر اتفاق کا اظہار کیا گیا |
|
|
وفاقی وزیر شیری رحمان کی بھارت، افغانستان اور ایران کے |
|
|
|
وفاقی وزیر شیری رحمان کی بھارت، افغانستان اور ایران کے وزراءصحت سے ملاقاتیں صحت کے شعبہ سے متعلق امور اور باہمی اشتراک کار کے بارے میں تبادلہ خیال جنیوا ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، صحت اور ترقی نسواں شیری رحمان نے 61 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر منگل کو یہاں بھارت، افغانستان اور ایران کے وزراءصحت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور صحت کے شعبہ سے متعلق امور اور باہمی اشتراک کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر ان دنوں عالمی ہیلتھ اسمبلی میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ بھارتی وزیر صحت اینبومانی راما دوس کے ساتھ اپنی ملاقات میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے جے پور میں حالیہ بم دھماکوں کے دوران قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا |
|
|
نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ممال |
|
|
|
نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے اور باہمی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے‘ آصف زرداری کے ساتھ میاں نواز شریف کی کوئی ملاقات طے نہیں تھی آئینی پیکج سامنے آیا تو اس کا جائزہ لے کر حکمت عملی طے کریں گے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال کی صحافیوں سے بات چیت اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی مسائل بات چیت کے ذریعے جلد سے جلد حل کرنا ہونگے۔ آصف زرداری کے ساتھ میاں نواز شریف کی کوئی ملاقات طے نہیں تھی‘ آئینی پیکج سامنے آیا تو اس کا جائزہ لے کر حکمت عملی طے کریں گے |
|
|
نئی جمہوری حکومت صحت کے شعبے کی اصلاح کےلئے جامع اقداما |
|
|
|
نئی جمہوری حکومت صحت کے شعبے کی اصلاح کےلئے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے، نئی قومی صحت پالیسی زیر غور ہے، حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی بہتر اور فوری سہولیات کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے، آئندہ پانچ برسوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد دو لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔وفاقی وزیر صحت شیری رحمان کا 61 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب جنیوا ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت تمام سطحوں پر صحت کے نظام کی کلیدی اکائیوں کو مضبوط بنانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور بہت جلد نیشنل ہیلتھ سروس کا اعلان کیا جائے گا، حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی موثر، مستعد اور یکساں فراہمی کےلئے پرعزم ہے، آئندہ پانچ برسوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد دو لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں 61 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی |
|
|
رحمان ملک کی نصیر اللہ بابر سے ملاقات، سرحد میں قبائل، |
|
|
|
رحمان ملک کی نصیر اللہ بابر سے ملاقات، سرحد میں قبائل، پاک افغان سرحد اور طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بات چیت پشاور ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل (ر) نصیر اللہ بابر سے منگل کو یہاں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی، جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور داخلی صورتحال جبکہ صوبہ سرحد میں قبائل، پاک افغان سرحد اور طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ رحمان ملک گورنر ہاﺅس میں کرم ایجنسی میں امن و امان پر ہونے والے جرگہ میں شرکت کے بعد سیدھے یونیورسٹی ٹاﺅن گئے، جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کے ساتھ اہم قومی امور پر تفصیل سے بات چیت کی اور انکو اپنے دورہ پشاور کے بارے میں آگاہ کیا |
|
|
|
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>
|
| نتائج 1 - 11 از 2649 |