|
سید عبدالقادرگیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے |
|
|
|
Tuesday, 26 June 2012 |
|
سید عبدالقادرگیلانی نے این اے 151کی خالی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
ملتان۔26 جون (اے پی پی)سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی خالی ہونےوالی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 151ملتان 4پر ان کے صاحبزادے سید عبدالقادرگیلانی نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔وہ گزشتہ روز ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن کے آفس پہنچے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس حلقہ کی خالی نشست کیلئے 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
|