|
سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس سید سعید اشہد نے پی سی او کے تحت |
|
|
|
Saturday, 03 November 2007 |
|
سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس سید سعید اشہد نے پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا
کراچی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس سید سعید اشہد نے ہفتہ کی رات یہاں پی سی او کے تحت سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس سید سعید اشہد سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا۔ جسٹس سعید اشہد بعض وجوہات کی بناءپر اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تھے جس کی بناءپر انہوں نے کراچی میں حلف اٹھایا۔ اس طرح چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے علاوہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Wednesday, 23 January 2008 )
|