Home/صفحہ اول arrow روزنامہ
Thursday, 20 June 2013
A blog of all section with no images
وزیر داخلہ سے ترکی کے سفیر بابر ہزلان کی ملاقات پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ترکی کے سفیر بابر ہزلان کی ملاقات
 
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ترکی کے سفیر بابر ہزلان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترک سفیر نے وفاقی وزیر کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے اور پاکستان میں ایک سول حکومت سے دوسری حکومت کو پرامن اقتدار کی منتقلی پر مبارکباد دی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک خلافت سے ہی پاکستان کے عوام ترکی کے ساتھ بے پناہ نیک جذبات رکھتے ہیں اور ترکی کے لوگ بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں
 
وفاقی وزیر داخلہ سے چین کے سفیر کی ملاقات پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے چین کے سفیر کی ملاقات
کسی بھی قسم کے حالات پاک چین دوستی پر اثر انداز نہیں ہوسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
پاکستان اولین ممالک میں شامل ہے جن کا چینی وزیر اعظم نے دورہ کیا،چین کی حکومت توقع کرتی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف جلد چین کا دورہ کریں گے۔ چینی سفیر
 
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے چین کے سفیر سن دی حونگ نے بدھ کو ملاقات کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چین کے ساتھ آزمودہ دوستی کے تعلقات کا اعادہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اپنے حزب اختلاف کے دور میں چین کے متعدد دورے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی پاک چین دوستی سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافت اور تاریخ کے فرق کے باوجود دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جب بھی ضرورت پڑی چین نے پاکستان کی مدد کی۔ 
مزید پڑھیں۔۔۔
 
وزیر اطلاعات کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال
 
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عام آدمی کے استعمال میں آنیوالی کسی چیز پر جنرل سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا، روٹی، دودھ، دالیں، گوشت، مصالحہ جات، ادویات سمیت روزمرہ کی اشیاءپر کوئی جی ایس ٹی نہیں۔ ان چیزوں کے علاوہ 16 فیصد جی ایس ٹی ماضی سے لگا آ رہا ہے، اس میں صرف ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ملک کو بجلی کے بحران اور غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے کیلئے وسائل فراہم کئے جا سکیں۔ زرعی ٹیکس وصول کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، کرسیوں پر اپنے آدمی بٹھانے کی سیاست نہیں کرتے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو پیروں پر کھڑا کرنے، ملکی ترقی، بجلی بحران کے خاتمے کےلئے کچھ چیزوں پر جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے، ہم نے ماضی کے قرضے اتارنے اور آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے سے بچنے کےلئے یہ اقدام کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبے زرعی آمدن پر ٹیکس نہیں دیتے تھے اب یہ مشروط کر دیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیکس اسی صورت میں قابل قبول ہوں گے جب زرعی ٹیکس دیا جائے گا۔ زرعی ٹیکس کی وصولی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
 
لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان،ا پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان،ایل ایس ای 25انڈیکس میں26.17پوائنٹس کااضافہ 
 
لاہور۔19 جون (اے پی پی) لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ،مجموعی طور پر93کمپنیوں کا کاروبارہوا،37کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ43کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس26.17پوائنٹس اضافہ کے ساتھ4624.80پربندہوا۔مارکیٹ میںکل 1کروڑ12لاکھ54ہزار300 حصص کا کاروبار ہو ا، گزشتہ روز69 لاکھ18 ہزار500 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے، ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ( رائٹ) کے45 لاکھ76 ہزارحصص، کے اے ایس بی بنک لمیٹڈکے18لاکھ25 ہزار500حصص اوربنک آف پنجاب لمیٹڈ کے15لاکھ 71ہزار حِصص فروخت ہوئے ۔ س
 
ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے،۔وزیراعلیٰ پنجاب پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
 ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے،پنجاب حکومت قوم کے نونہالوں کو خسرہ سے بچانے اور متاثرہ بچوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب 
 
لاہور۔19 جون (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت قوم کے نونہالوں کو خسرہ سے بچانے اور متاثرہ بچوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتوںکی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ بچوں کو خسرہ سے بچانے کے لئے 24جون سے 12اضلاع میں ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ 6اضلاع میںیہ مہم28جون سے شروع ہوگی۔پنجاب حکومت بچوں کو خسرہ سے بچانے کے لئے تمام ضروری فنڈز فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے بروقت ویکسین نہ خریدنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ باقی ماندہ اضلاع میں بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز فوری طور پرعالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ویکسین منگوائی جائے اور اس مقصد کے لئے اچھی شہرت والی کمپنیوں سے رابطہ کیاجائے کیونکہ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے اور ہمیں معصوم بچوں کی جانوں کو بچاناہے۔
 
۔وزیراعلیٰ شہباز شریف پرنٹ کریں ای-میل
Wednesday, 19 June 2013
 جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد کا مکروہ دھندہ ہرگز برداشت نہیں ،کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف 
 
لاہور۔19 جون (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، پنجاب حکومت زراعت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔ صوبائی وزراءاور متعلقہ حکام مل بیٹھ کر کسانوں کے بجلی کے بلوں، ٹیرف اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا جائزہ لیں اورمیں اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کرکے کسانوں کے مسائل حل کراﺅں گا۔ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں کسانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت کسانو ںکے مسائل نیک نیتی سے حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔
 
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>

نتائج 1 - 10 از 37553
Main Menu
Home/صفحہ اول
خبریں
روزنامہ
لینکس
سلاب کی خبریں
 
Urdu Support
Urdu support for browser
Archive
© 2013 Associated Press of Pakistan
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.
Print Inspector crack
Quality Time crack