Home/صفحہ اول arrow سلاب کی خبریں
Wednesday, 19 June 2013
سلاب کی خبریں
دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب پرنٹ کریں ای-میل
Sunday, 16 June 2013
دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب
 
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) حالیہ بارشوں کے باعث دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ارسا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو دریائے کابل میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح 644 فٹ بلند ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 72ہزار 341 کیوسک ہے ‘ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ 78 ہزار 900 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اتوار کو پانی کی آمد 77 ہزار 203کیوسک ہے۔
 
نوشہرہ اور ورسک کے مقامات پر اونچے اور درمیانی درجے کا پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 15 June 2013
دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقامات پر اونچے اور درمیانی درجے کا سیلاب 
 
پشاور۔15 جون(اے پی پی)محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متعلق قائم کردہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقامات پر اونچے اور درمیانی درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب 148200اور75250کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح دریائے شاہ عالم میں تخت آباد اورادیزئی میں ادیزئی پل کے مقامات پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب7298، 60075 کیوسک ریکارد کیا گیا ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلہ، دریائے پنجکوڑہ میں دیر، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور منڈہ ہیڈ ورکس،دریائے سوات خیالی اور دریائے ناگومان میں چارسدہ روڈ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب290000،19195،20362،35485،27477اور15415کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگردریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
 
سرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی ت پرنٹ کریں ای-میل
Tuesday, 07 May 2013
سرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کے لئے جاری کردہ ٹینڈر روکنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں
 
تل ابیب ۔ 7 مئی (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کے لئے جاری کردہ ٹینڈر روکنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دباﺅ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے ٹینڈر روکنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ امریکی حکام نے اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کے لئے کوششیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
 
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مسیحی وفد سے گفتگو پرنٹ کریں ای-میل
Tuesday, 12 March 2013
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے جوزف کالونی سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفد سے گفتگو
 
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جوزف کالونی، بادامی باغ لاہور کے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مسیحی برادری کو یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو جوزف کالونی سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سیّد آصف ہاشمی کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر انچارج وزارت قومی ہم آہنگی ڈاکٹر پال بھٹی اور وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اس واقعہ پر صدمہ اور افسوس ہوا ہے جس میں غیر مسلم بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کسی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
 
میاں منظور احمد وٹوکا ملاقات میں اظہار خیال پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 11 February 2013
 صدر آصف علی زرداری نے جمہوری اداروں کے استحکام اور جمہوری نظام کے تسلسل کیلئے قومی مفاہمت کو فروغ دیا ہے،
 میاں منظور احمد وٹوکا مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتمیں اظہار خیال 
 
لاہور ۔11 فروری (اے پی پی) سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، غلام محی الدین دیوان مشیر برائے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ اور ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات نے میاں منظور احمد وٹو سے یہاں ملاقات میں ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ملک میں ابھی تک افواہ ساز فیکٹریاں کام کر رہی ہیں لیکن موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرنے کا کارنامہ مستقبل کا سنہری حروف میں لکھے گا۔
 
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 اگلا > اختتام >>

نتائج 1 - 9 از 26
Main Menu
Home/صفحہ اول
خبریں
روزنامہ
لینکس
سلاب کی خبریں
 
Urdu Support
Urdu support for browser
Archive
© 2013 Associated Press of Pakistan
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.
Print Inspector crack
Quality Time crack