Saturday, 18 May 2013
ایس ایس پی ساوتھ آصف اعجاز شیخ کی پریس کانفرنس پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 30 June 2012
شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد قتل، 6 زخمی 
اس میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔ ایس ایس پی ساوتھ آصف اعجاز شیخ کی پریس کانفرنس
 
کراچی ۔ 30 جون (اے پی پی) کراچی پولیس کے ترجمان ایس ایس پی ساوتھ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد قتل جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں تاہم اس میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔ وہ ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 19 مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 6 پستول/ریوالور، 20 راو¿نڈز برآمد ہوئے ہیں۔ 
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 30 June 2012
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات
 
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا اور صوبہ پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقے اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ گرمی کی یہ لہر مزید دو سے تین روز تک جاری رہے گی۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
وزیراعظم پرویزاشرف اوریوسف رضاگیلانی کی میڈیاسےگفتگو پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 30 June 2012
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر آمد
 دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت 
ملک کو درپیش تمام مسائل پارٹی قیادت، اتحادیوں اور کابینہ کی مشاورت سے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے جائیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کی  میڈیا  سے گفتگو
 
لاہور۔30 جون (اے پی پی)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ واقع ڈیفنس گئے جہاں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ' متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی بھی موجود تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل پارٹی قیادت، اتحادیوں اور کابینہ کی مشاورت سے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے جائیں گے۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا’ سیمینارسے خطاب پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 30 June 2012
 پاکستان پےپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے،طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ' سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،پی پی پی نے تمام سیاسی جماعتوں کو شامل اقتدار کیا جمہوریت کی آبیاری کیلئے قربانیاں دیں،موجودہ حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے، پارلیمینٹ سپریم ادارہ ہے،ملک میں دو دفعہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں تو جمہوریت کا استحکام یقینی ہے
 سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا’ ’سیفما“ کے زیر اہتمام ”جمہوریت کا استحکام“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب 
 
لاہور۔30 جون (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پےپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں،طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ¾ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ پی پی پی مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔موجودہ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو شامل اقتدار کیا۔ جمہوریت کی آبیاری کیلئے قربانیاں دیں۔ پاکستان پےپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ پارلیمینٹ سپریم ادارہ ہے۔ ملک میں دو دفعہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں تو جمہوریت کا استحکام یقینی ہے۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
جنرل جان ایلن نے 27 جون کو پاکستان کا دورہ کیا پرنٹ کریں ای-میل
Saturday, 30 June 2012
 جنرل جان ایلن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کیلئے 27 جون کو پاکستان کا دورہ کیا
 
راولپنڈی /کابل ۔ 30 جون (اے پی پی) افغانستان میں بین الاقوامی معاون فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کیلئے 27 جون کو پاکستان کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز پاکستان آرمی اور ایساف کی جانب سے بیک وقت جاری مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس دورہ کا مقصد گزشتہ ماہ افغانستان ‘ پاکستان اور ایساف کے سہ فریقی کمشن اجلاس کے دوران ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے ۔ بیان کے مطابق مئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران فوجی کمانڈرز اور کلیدی عملے نے سرحد پار آپریشن سمیت ٹیکٹیکل ‘ آپریشنل اورسٹرٹیجک اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>

نتائج 1 - 9 از 1032
Main Menu
Home/صفحہ اول
خبریں
روزنامہ
لینکس
سلاب کی خبریں
 
Urdu Support
Urdu support for browser
Archive
© 2013 Associated Press of Pakistan
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.
Print Inspector crack
Quality Time crack