Monday, 20 May 2013
جنرل کیانی کا جی ایچ کیو میں یوم شہداءکی تقریب سے خطاب پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 30 April 2012
گیاری میں آخری جانباز کی تلاش تک کام جاری رکھیں گے‘ پاک فوج عوامی امنگوں کی ترجمان اور اتفاق رائے سے بنائی گئی قومی پالیسی پر عمل کرے گی‘ دوسروں کو بھی ہماری خودمختاری‘ عزت اور وقار کا خیال رکھنا ہوگا‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام کی ثابت قدمی نے افواج پاکستان کو حوصلہ اور استقامت دی ہے‘ جمہوری نظام اور اس کے مفاہمتی عمل پر یقین رکھتے ہیں‘ آئین میں قومی اداروں کے فرائض کا تعین کردیا گیا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا جی ایچ کیو میں یوم شہداءکی تقریب سے خطاب 
 
اسلام آباد ۔ 30اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ گیاری میں آخری جانباز کی تلاش تک کام جاری رکھیں گے‘ پاک فوج عوامی امنگوں کی ترجمان اور اتفاق رائے سے بنائی گئی قومی پالیسی پر عمل کرے گی‘ دوسروں کو بھی ہماری خودمختاری‘ عزت اور وقار کا خیال رکھنا ہوگا‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام کی ثابت قدمی نے افواج پاکستان کو حوصلہ اور استقامت دی ہے‘ ہم پاکستان میں جمہوری نظام اور اس کے مفاہمتی عمل پر یقین رکھتے ہیں‘ آئین میں قومی اداروں کے فرائض کا تعین کردیا گیا۔وہ اتوار کو جی ایچ کیو میں یوم شہداءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
سینیٹر جہانگیر بدر کا ایوان بالا میں جواب پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 30 April 2012
 جس وقت پوری مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو چھوڑ کر بھاگ گئی تھی اس وقت پیپلز پارٹی نے اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے کلثوم نوازشریف کا ساتھ دیا‘ غریب لوگوں کو مہنگائی، بیروزگاری، توانائی کے بحران اور مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کیلئے قومی ایجنڈا بنانا ہو گا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر کا ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے نکات کا جواب
 
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ جس وقت تمام مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو چھوڑ کر بھاگ گئی تھی اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی نے اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے کلثوم نوازشریف کا ساتھ دیا، مسلم لیگ (ن) پہلی بار کلثوم نواز کی جدوجہد کے بعد اینٹی اسٹیبلشمنٹ پارٹی بن کر سامنے آئی۔ پیر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے بعض نکات کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ میں پہلے دن سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سپاہی تھا، آج خوشی ہوئی کہ قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار نے محترمہ کا ذکر خوشگوار انداز میں کیا ہے۔ 
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
وزیراعظم کا یوم مئی کے موقع پر پیغام پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 30 April 2012
حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ملک میں معاشی اور معاشرتی انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے ، ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مملکت بنائے گی،مزدوروں، محنت کشوں اور جفاکش کسانوں کے بغیر صنعتی، زرعی اور مجموعی معاشی ترقی کا تصور ناممکن ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا یوم مئی کے موقع پر پیغام 
 
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک سے استحصالی نظام کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ملک میں معاشی اور معاشرتی انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مملکت بنائے گی۔ انہوں نے یہ بات یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں (آج) منگل کو منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم جمہوریت، مساوات اور مفاہمت کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان میں ایک ایسے معاشی اور معاشرتی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں جس میں محروم اور مظلوم افراد کو ملکی وسائل تک رسائی کا حق بلا تفریق حاصل ہو۔
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
صدر مملکت کا یوم مئی کے موقع پر پیغام پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 30 April 2012
محنت کش طبقہ معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت نے محنت کش طبقے کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، یہ سفر محنت کش برادری کو ہر طرح کے استحصال سے محفوظ بنانے اور معاشرے میں باعزت مقام دلانے تک جاری رہے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم مئی کے موقع پر پیغام
 
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت نے محنت کش طبقے کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ سفر محنت کش برادری کو ہر طرح کے استحصال سے محفوظ بنانے اور معاشرے میں باعزت مقام دلانے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) منگل کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ 
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
پنجاب یونیورسٹی کے ہونہار نابینا طالب علم کا اعزاز پرنٹ کریں ای-میل
Monday, 30 April 2012
پنجاب یونیورسٹی کے ہونہار نابینا طالب علم کا اعزاز، ایم اے سپیشل ایجوکیشن کے امتحان میں گولڈ میڈل حاصل کیا
”اے پی پی“ کے ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چوہدری نے شمس الضیاءکو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا 
پنجاب یونیورسٹی میں طالب علم کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وائس چانسلر اور ڈائریکٹر نیوز ”اے پی پی“ کی خصوصی شرکت
 
لاہور ۔ 30اپریل (اے پی پی) پنجاب یونیورسٹی کے ہونہار نابینا طالب علم شمس الضیاءکو ایم اے سپیشل ایجوکیشن کے امتحان میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چوہدری نے پیر کو یہاں پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں منعقدہ تقریب میں انہیں ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔ یونیورسٹی کے اس ہونہار طالب علم کو انعامی رقم دینے کیلئے ہونے والی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران بھی شریک ہوئے۔ شمس الضیاءنے 2011ءمیں ہونے والے ایم اے سپیشل ایجوکیشن کے امتحان میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جس پر ڈاکٹر وقار چوہدری نے غیر معمولی قابلیت کے اعتراف میں انہیں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ 
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 11 August 2012 )
 
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>

نتائج 1 - 9 از 1212
Main Menu
Home/صفحہ اول
خبریں
روزنامہ
لینکس
سلاب کی خبریں
 
Urdu Support
Urdu support for browser
Archive
© 2013 Associated Press of Pakistan
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.
Print Inspector crack
Quality Time crack