|
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار |
|
|
|
Saturday, 31 December 2011 |
|
قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.68 فیصد اضافہ کے ساتھ 168.41پر پہنچ گیا
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سال 2011ءکے آخری ہفتہ کے دوران نہایت کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں 0.68 فیصد اضافہ کے ساتھ 168.41پر پہنچ گیا۔29 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 9 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
مقبوضہ کشمیر عدالت کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم |
|
|
|
Saturday, 31 December 2011 |
|
مقبوضہ کشمیر عدالت کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم
سرینگر ۔31 دسمبر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیرمیں ہائی کورٹ نے جموںو کشمیر مسلم لیگ کے غیر قانونی طورپر نظربند نائب چیئرمین مسرت عالم بٹ کی تیسری مرتبہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کو کٹھوعہ جیل جموں سے لاکر سرینگر کی ایک عدالت میں پیش کیا ۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
کرائسٹ چرچ میں ایک اور زلزلہ |
|
|
|
Saturday, 31 December 2011 |
|
کرائسٹ چرچ میں ایک اور زلزلہ
کرائسٹ چرچ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہفتہ کی صبح ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر5.3 تھی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 14کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
ایران کاطویل فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجر |
|
|
|
Saturday, 31 December 2011 |
|
ایران کاخلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ
تہران ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) ایران نے ہفتہ کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس کے مطابق میزائلوںکے تجربات خلیج فارس میںجاری ایرانی بحریہ کی مشقوں کے دوران کئے گئے ہیں۔ فارس کی رپورٹ کے مطابق جن میزائلوں کے تجربے کئے گئے ان میں زمین سے سمندر مارک کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
فرانسیسی وزیردفاع دو روزہ دورہ پرکابل پہنچ گئے |
|
|
|
Saturday, 31 December 2011 |
|
فرانسیسی وزیردفاع دو روزہ دورہ پرکابل پہنچ گئے، افغان صدر و وزیر دفاع سے ملاقاتیں کریں گے
کابل ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) فرانسیسی وزیردفاع گیرارڈ لانگویٹ ہفتہ کی صبح دو روزہ دورہ پر افغان دارالحکومت کابل پہنچے۔ ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں تعینات فرانسیسی فوجیوں سے سال نو کے موقع پرملاقات کرنا ہے۔ وہ اس دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر دفاع عبدالرحیم وردک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
|
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>
|
| نتائج 1 - 9 از 298 |