|
لاہور سٹاک ایکسچینج میںتیزی |
|
|
|
Wednesday, 30 November 2011 |
|
لاہور سٹاک ایکسچینج میںتیزی' ایل ایس ای 25 انڈیکس میں 15.27 پوائنٹس کا اضافہ
لاہور۔30نومبر(اے پی پی) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبار ۂوا15 کمپنیوں کے َحصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ74کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس15.27پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ2960.62پر بندہوا ۔ مارکیٹ میںکل7لاکھ62ہزار450حصص کا کاروبار ہو اگزشتہ ر وز 9 لاکھ59 ہزار 644حصص کا لین دین ہوا تھا۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
آئیوری کوسٹ کے سابق صدر کا ریمانڈ |
|
|
|
Wednesday, 30 November 2011 |
|
عالمی عدالت انصاف نے آئیوری کوسٹ کے سابق صدر کا ریمانڈ دے دیا
دی ہیگ۔ 30 نومبر (اے پی پی) عالمی عدالت انصاف نے آئیوری کوسٹ کے سابق صدر لائو رینٹ گبیگبو کا ریمانڈ دے دیا۔ ان کے خلاف انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجہ میں تین ہزار افراد کی ہلاکت کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیوری کوسٹ کے سابق صدر لائو رینٹ گبیگبو عالمی عدالت انصاف کے تفتیشی یونٹ کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
امریکی فوج کا انخلاء آئندہ ماہ شروع ہو گا |
|
|
|
Wednesday, 30 November 2011 |
|
عراق سے امریکی فوج کا انخلاء آئندہ ماہ شروع ہو گا
بغداد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) عراق سے امریکی فوج کا انخلاء آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا۔ امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے بغداد میں امریکہ عراق رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد سارا کنٹرول عراقی فوجیوں کے حوالہ کر دیا جائے گا اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
انٹر بینک مارکیٹ : امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ |
|
|
|
Wednesday, 30 November 2011 |
|
انٹر بینک مارکیٹ : امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 87.90 روپے سے بڑھ کر 88.30 روپے اور قیمت فروخت 87.95 روپے سے بڑھ کر 88.35 پر بند ہوئی۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی |
|
|
|
Wednesday, 30 November 2011 |
|
اوپن کرنسی مارکیٹ : سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی
کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی کا رجحان رہا۔ بدھ کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 2 پیسے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
|
|
آخری مرتبہ تدوین ( Saturday, 21 April 2012 )
|
|
|
|
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>
|
| نتائج 1 - 9 از 381 |