|
صدر زرداری سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات |
|
|
|
صدر آصف علی زرداری سے کینیڈا کے ہائی کمشنر راس ہائنز کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کینیڈا کے ہائی کمشنر راس ہائنز نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور استحکام کیلئے ہائی کمیشن کی خدمات کو سراہا۔ صدر نے ہائی کمشنر کی آئندہ ذمہ داریوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راس ہائنز نے اپنی سفارتی مدت کے دوران فرائض کی انجام دہی میں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔
|
|
وزیراعظم گیلانی کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایات |
|
|
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایات
وفاقی کابینہ کا اجلاس معمول کا ایجنڈا ترک کرتے ہوئے توانائی بحران کے حل کیلئے خصوصی کابینہ اجلاس میں بدل گیا‘ وزارت خزانہ ‘ پٹرولیم ‘ اطلاعات‘ پلاننگ کمیشن اور گورنر سٹیٹ بینک پر مشتمل کابینہ توانائی کمیٹی مسئلہ کے حل کیلئے باقاعدگی سے اجلاس کرے گی‘ وزارت پانی و بجلی میں انرجی مانیٹرنگ کنٹرول قائم کیا جائے گا
جو توانائی کی صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کرے گا
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست بنایا جائے اور عام آدمی کی مشکلات کے ازالے اور اسے ریلیف فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے‘ ایک لاکھ نوجوان مرد و خواتین کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں‘ لاہور میں منعقدہ توانائی کانفرنس میں صوبوں کے اتفاق رائے سے تیار کردہ سفارشات کی روشنی میں توانائی بحران کا حل نکالا جائے‘ ٹیکس پالیسی اور ٹیرف کو معقول بنانے کا بغور جائزہ لیا جائے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے برطانیہ کے دورہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
|
|
مزید پڑھیں۔۔۔
|
|
|
وزیراعظم گیلانی کا وفاقی کابینہ سے خطاب |
|
|
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا وفاقی کابینہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں ، ہمیں خطے میں اپنی سٹریٹجک اہمیت اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اپنے اصولی موقف پر نہ تو سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کریں گے، برطانیہ میں ایک منتخب وزیراعظم کا پرتپاک استقبال جمہوری پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور اعتماد کا مظہر ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، امید ہے کہ انصاف ملے گا اور آئینی شقوں کا احترام کیا جائے گا، آئین کا ہر قیمت پر تحفظ کروں گا اور کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گا۔ ،
|
|
مزید پڑھیں۔۔۔
|
|
|
وزیراعظم سے جاپانی سفیر ہیروشی اوئی کی ملاقات |
|
|
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے جاپانی سفیر ہیروشی اوئی کی ملاقات
اسلام آباد ۔16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے جاپان کے سفیر ہیروشی اوئی نے گزشتہ صبح وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ شاندار انداز میں منانے کیلئے ایک پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تقریبات کے سلسلے میں دوروں، ثقافتی پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی تاریخ شاندار روابط پر مبنی ہے۔
|
|
|
وزیراعظم گیلانی کی میڈیا سے گفتگو |
|
|
|
توانائی کے شعبہ میں چین سب سے زیادہ معاونت کر رہا ہے، توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بھارت اور ایران سے بجلی درآمد کر رہے ہیں، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کر کے میری حکومت کو تسلیم کیا ہے، ابھی تک نیٹو سپلائی نہیں کھولی گئی، دفاعی کمیٹی نے مذاکرات میں شامل متعلقہ اداروں کو اجازت دی ہے کہ پارلیمانی سفارشات کو مدنظر رکھ کر اس بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں چین سب سے زیادہ معاونت کر رہا ہے، اس کے تعاون سے کئی ڈیمز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بھارت اور ایران سے بجلی درآمد کر رہے ہیں، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کر کے میری حکومت کو تسلیم کر لیا ہے، ابھی تک نیٹو سپلائی نہیں کھولی گئی بلکہ دفاعی کمیٹی نے مذاکرات میں شامل متعلقہ اداروں کو اس بارے میں اجازت دی ہے کہ پارلیمانی سفارشات کو مدنظر رکھ کر اس بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چین سے ملکر متعدد ڈیمز، پن بجلی اور دیگر بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، چین کا توانائی کے شعبہ میں مالی تعاون سب سے زیادہ ہے، ہم ایران اور بھارت سے بجلی برآمد کر رہے ہیں۔
|
|
|
وزیراعظم کا ریسرچ پروڈکٹویٹی کی تقریب سے خطاب |
|
|
|
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ الیکشن بھی ہم ہی جیتیں گے، سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی، نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، صدر مملکت کو شکاگو کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر مشروط دعوت نامہ ملا ہے، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت اور کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لے کر انہیں وزیراعظم تسلیم کر لیا ہے، توانائی کے شعبے کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
|
|
|
وفاقی وزیراطلاعات کا پریس کانفرنس سے خطاب |
|
|
|
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے نیٹو سپلائی کھولنے کے حوالہ سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو حقائق کے برعکس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ملکی مفاد پر ایک ہے اور کابینہ کی دفاع سے متعلق کمیٹی نے متفقہ فیصلے کئے ہیں، حکومت اس ضمن میں فیصلہ پارلیمان کی ہدایات کی روشنی میں ایک ذمہ دار،باوقارقوم اور ملکی مفاد کومدنظررکھتے ہوئے کرے گی ، عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے،وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو پارلیمان، آئین، پاکستان کی عدالتیں، ادارے اور دنیا مان رہی ہے، ایک بندہ کی ’میں نہ مانوں‘ کی رٹ کا کوئی علاج نہیں، وزیرخزانہ نے کابےنہ کوجون 2012ءسے جون 2013ءتک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تمام وسائل مہیاکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
|
|
|
|
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>
|
| نتائج 1 - 11 از 12485 |